سریاب میں کچرے کے ڈھیر کو چھ ماہ سے زائد کے عرصے سے صاف نہیں کیا جا سکا

کوئٹہ: عوامی پمپ محمدشہی گلی سریاب روڈکوئٹہ میں کچرے کے ڈھیر کو چھ ماہ سے زائد کے عرصے سے صاف نہیں کیاگیا ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کاشدید خدشہ ہے عوامی حلقوں نے میونسپل کارپوریشن کوئٹہ سے اس ڈھیر کوصاف کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عبدالوحید مینگل، عمران محمدشہی، کامران سمالانی، محمدعمرمحمدشہی، وڈیرہ علی احمدسرپرہ، منوراحمدپرکانی، عبداستار سرپرہ ودیگرنے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوامی پمپ محمدشہی گلی سریاب روڈ کوئٹہ میں کچرے کاڈھیر موجود ہے قبل ازیں اس ڈھیر کومیونسپل کارپوریشن کا عملہ دوتین ماہ کے اندراندر صاف کرکے کچرے لے جاتے تھے مگر اب چھ ماہ سے زائد کاعرصہ گزرچکا ہے ڈھیر بڑھتا جارہا ہے ایک طرف کروناوائرس کاشدید خدشہ ہے اوردوسری جانب رمضان المبارک کے مہینے میں مکینوں کو آنے جانے میں مشکلات درپیش ہے اس لیے علاقے کے مکینوں نے میونسپل کارپوریشن اورڈپٹی کمشنرکوئٹہ سے اپیل کی ہے کہ اس گلی میں مذکورہ کچرے کے ڈھیر کو جلدازجلدٹھکانے لگائے جائیں تاکہ علاقے کے مکینوں کو مشکلات درپیش نہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں