جب دھماکہ ہوا اس وقت ہوٹل میں کوئی چینی اہلکار موجود نہیں تھا، ترجمان چینی سفارتخانہ
کوئٹہ:پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کوئٹہ بم دھماکے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ 21اپریل بدھ کی شام رات کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں،چین دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتاہے بیان میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمی ہونیوالوں سے ہمدردی کااظہار کیاہے،ترجمان کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر مسٹر نونگ رونگ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے دورے پر چینی وفد کی قیادت کررہے تھے جب دھماکہ ہوا تو ہوٹل میں کوئی چینی اہلکار موجود نہیں تھا اور نہ ہی حملے میں کسی چینی شہری کی ہلاکت کی کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


