افغانستان،طالبان نے گاڑی پر حملہ کرکے 5افراد ہلاک کر دیئے
کابل: افغان صوبے پراون اور غور میں طالبان کے حملوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے،طالبان نے گاڑی روک کر 4 افراد کو گولیاں ماریں، ہلاک افراد میں 3 طالب علم اور پولیس اہلکار سمیت حکومتی عہدیدار شامل۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبے غور اور پراون میں طالبان کے حملے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، ہلاک افراد میں 3 طالب علم اور پولیس اہلکار سمیت حکومتی عہدیدار شامل ہے۔ پہلا واقعہ صوبے غور میں پیش آیا جہاں طالبان نے گاڑی روک کر 4 افراد کو گولیاں ماردیں جب کہ پراون میں طالبان نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق طالبان حملہ کے بعد فرار ہوگئے جب کہ حملے میں 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دوسری جانب حملے سے متعلق طالبان کی جانب سے کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا۔
Load/Hide Comments


