انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹی ایل پی کارکنوں کا میڈیکل کرانے کا حکم دیدیا

لاہور:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک لبیک کے گرفتار کارکنوں کی درخواست پر پولیس کو ان کا میڈیکل کرانے کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کالعد م تحریک لبیک کے گرفتار کارکنوں کی درخواست پر سماعت کی۔83کارکنوں نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ان پر شدید تشدد کیا گیا انہوں نے مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دینی ہے لیکن ان کا میڈیکل نہیں کرایا جارہا۔ استدعا ہے کہ پولیس کو میڈیکل کرانے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے پولیس کو قانون کے مطابق میڈیکل کرانے کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں