تفتان، بغیر سفری دستاویزات ایران داخلے پر 224پاکستانی گرفتار، حکام کے حوالے
تفتان:ایرانی سرحدی حکام نے بغیر سفری دستاویزات کے ایران میں داخلے کے الزام میں گرفتار224پاکستانی شہریوں کو تفتان بارڈر پر لیویز حکام کے حوالے کردیا جنہیں ایران کے مختلف شہروں سے گرفتارکیا گیا ہے مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے مختلف شہروں سے 224 پاکستانی تارکین وطن کو گرفتار کرکے پاک ایران تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا گرفتار افراد میں سے 194 کا تعلق پنجاب، 15 کا خیبر پختونخواہ، 8 کا آزاد کشمیر 5 کا بلوچستان اور 2 افراد کا افراد کا تعلق سندھ سے ہیں جبکہ 66 افراد کو پاکستانی شناختی دستاویزات نہ ہونے کے باعث ایران واپس کردیا گیا۔ لیویز زرائع کے مطابق گرفتار افراد ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے جنہیں ایران میں گرفتار کیا گیا ہے۔ زیر حراست افراد کو محکمہ صحت کے اہلکاروں نے تفتان سرحد پر اسکریننگ کی بعد ازاں انہیں مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔


