کورونا، بلوچستان کی عوام کے لئے طبی سامان کوئٹہ پہنچ گیا

اسلام آباد:پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ بلوچستان کی عوام کے لئے طبی اور امدادی سامان لیکر پی اے ایف بیس سمنگلی (کوئٹہ) پہنچ گیا۔نمبر 6 اسکواڈرن کا سی 130طیارہ آج امدادی مشن کے لئے پی اے ایف بیس نور خان سے روانہ ہوا۔ طیارے میں تقریبا 11000 پاؤنڈ طبی سامان کوئٹہ پہنچا جس میں این 95 ماسک، حفاظتی لباس، دستانے، ٹیسٹنگ کٹس اور ادویات شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور اس کا ائیر ٹرانسپورٹ بیڑہ ملک کے کونے کونے تک طبی اور امدادی سامان کی نقل و حمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں