وی آئی پی کلچر ختم کرنے والوں کے دعوں کی قلعی کھل گئی، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ وزیراعظم کی آمد پر شہر کو سیل،راستے بند،روزہ داروں،شہریوں اورتاجروں کو سخت مشکلات وتکالیف دیکر وی آئی پی کلچر ختم کرنے والوں کے دعوے کرنے والوں کی قلعی کھول دی۔بدقسمتی سے سخت گرمی وروزہ کے دوران وزیراعظم کادورہ کوئٹہ عوام کیلئے پریشانی کا باعث بنا۔ حکومت چینی،دالیں، گھی،آٹا،دودھ،دہی،مصالحہ جات سمیت خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں خصوصی کمی کا اعلان کرتے ہوئے غریب،متوسط وکم آمدنی والوں کوخصوصی پیکیج دیں یوٹیلٹی اسٹور پر ان اشیاء کی کم قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائیں۔بدترین مہنگائی نے متوسط وکم آمدنی والوں کا جینا حرام کر دیا ہے وزیر اعظم اب اعلانات کے بجائے عملی اقدامات اُٹھائیں اگر غریب وکم آمدنی والوں کی آہ وبکا نہ سنی گئی تو غرباء ومساکین کی بدعائیں اس حکومت کو بہاکر لے جائیگی حکومتی سطح پر سادگی اپنائی گئی اورنہ ہی بدعنوانی میں کمی کی گئی جس کی وجہ سے عوام کو اعتماد کو شدید نقصان پہنچاہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی قوم بلخصوص بلوچستان کے عوام کو مسائل کے گرداب اور بدعنوان عناصر کے مظالم ولوٹ مار سے بچاسکتی ہے۔بلوچستان وسائل سے مالامال مگر نہ وفاق کو صوبے کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی ہے اورنہ صوبے کے منتخب حکومتوں ونمائندوں کو عوام کی فکر ہے۔ہر طرف لوٹ مار جاری ہے کرونا، لوڈشیڈنگ، ٹڈی دل نے بلوچستان کی زراعت ومعیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ ہمارے پیش نظر اللہ کی رضا وخوشنودی،عوام کو مسائل سے نجات اور اسلامی حکومت کا قیام ہے تاریخ گواہ ہے کہ ہر مشکل وقت میں صر ف جماعت اسلامی نے قوم کا ساتھ دیکر دیانت واخلاص اور نیک نیتی کیساتھ بہترین کام کرکے پریشان حال عوام کی مشکلات میں کمی کر دی ہیں۔ میدان میں جماعت اسلامی موجود ہیں جماعت اسلامی ہی ملت وملت کو تباہی وبربادی اورناانصافی وکرپشن سے بچاسکتی ہے ملک میں حقیقی اسلامی حکومت اور ملک کے آئین پر عمل درآمدسے عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔الیکشن میں وعدے کرنے والے آج اسمبلیوں میں وعدوں کے برخلاف کام کر رہے ہیں قوم کو بھاری سودی قرضوں میں جھکڑکر ملک کے سیاہ وسفیدکا مالک بین الاقوامی مالیاتی سودی اداروں کو بناد یا جو دراصل اسلام وپاکستان مخالف یہودونصاراکے جال ہیں جس میں وہ حکومت کو پھنسا کر معیشت پر قبضہ کرکے ملک وملت کو تباہ کررہے ہیں سودی معیشت،بھاری قرضوں کی وجہ سے عوام کی حالت بدلنے کے بجائے خراب تر ہورہی ہے۔نئے حکمرانوں نے قوم کے خزانوں کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے قوم کو مستقل جال میں پھنسادیا ہے جس سے نکلنا بہت ضروری ہے بصورت دیگر تباہی وبربادی ہوگی قوضوں،سودی معیشت،بدعنوانی سے نجات اوراسلامی حکومت میں ہی قوم کی فلاح وترقی ہے جماعت اسلامی اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے


