این اے 249:دھاندلی کا ثبوت ملا تو سخت ایکشن لیا جائے گا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو اس کو قانون کے مطابق سنا جائے گا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک میں بیان میں کہا کہ دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا تو سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے این اے 249 کے نتائج ماننے سے انکار کردیا اور 15پولنگ اسٹیشنز کے فورنزک آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں