کرغزستان اور تاجکستان کی سرحد پر جھڑپیں، کم از کم 23 ہلاک
بشکک:کرغزستان اور تاجکستان کے درمیان سرحدی تنازعے پر ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کرغزستان کا کہنا ہے کہ قریب 11,500 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان دونوں سابقہ سویت ریاستوں میں پانی کے ذرائع کے حوالے سے تنازعہ ہے۔ دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان تازہ جھڑپیں پانی کی تقسیم کے مقام پر سویلین افراد میں تنازعے کے بعد شروع ہوئیں۔ 1991ء میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد سے کرغزستان اور تاجکستان میں کئی بار جھڑپیں ہو چکی ہیں۔
Load/Hide Comments


