سردار رند کیخلاف وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا بیان من گھڑت:معاملہ رابطہ کار کے سامنے رکھیں گے، پی ٹی آئی
کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی پارلیمانی کمیٹی کے ترجمان نے اس امر پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے فیصلے کے برعکس ایک بار پھر وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت بیان جاری کیا گیا ہے جس کو پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی مکمل طور پر مسترد کرتی ہے ترجمان نے کہا کہ چونکہ وزیر اعلی سے پی ٹی آئی بلوچستان کو درپیش تحفظات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اسد عمر خان کو رابطہ کار مقرر کیا ہے لہذا پی ٹی آئی یہ معاملہ ترجیحاً ان کے سامنے رکھے گی اور اس کے بعد پی ٹی آئی وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے جاری اس بیان پر دستاویزی ثبوت سمیت اپنا تفصیلی موقف جاری کرے گی۔
Load/Hide Comments


