کوئٹہ، کورونا سے متاثر ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 18ہوگئی

کوئٹہ:مہلک وباء کورونا وائرس کے تدارک کی جنگ میں 18 ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر اسٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ذرائع محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے تدارک میں مصروف عمل ڈاکٹر فضل الرحمان بابر‘سینئر ڈینٹل سرجن(سول ہسپتال)ڈاکٹر ضیاء الحق ناصر‘سینئر ڈینٹل سرجن (بی-ایم-سی)ڈاکٹر قیصر پانیزئی‘پوسٹ گریجویٹ ریزیڈینٹ (میڈیسن یونٹ-3)سول ہسپتال‘ڈاکٹر عمر ناصر‘پوسٹ گریجویٹ ریزیڈینٹ(میڈیسن یونٹ-3)سول ہسپتال‘ڈاکٹر انور ناصر‘پوسٹ گریجویٹ ریزیڈینٹ (سرجری یونٹ) بی-ایم-سی ہسپتال‘ڈاکٹر عبداللہ جان‘میڈیکل آفیسرڈاکٹر احمد علی‘پوسٹ گریجویٹ ریزیڈینٹ (پیڈز سرجری)سول ہسپتال‘ڈاکٹر جہانزیب میڈیکل آفیسر‘ڈاکٹر عجب مندوخیل‘میڈیکل آفیسر شعبہ حادثات سول ہسپتال‘ڈاکٹر جلال اچکزئی سبراہ شعبہ کارڈیالوجی سول ہسپتال‘ڈاکٹر اسحاق درانی کنسلٹنٹ جنرل سرجن سول ہسپتال میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل 6 صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹریٹ کے ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں