پسنی کے دیہی علاقوں کو شادی کور ڈیم سے پانی کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری
پسنی (بیورورپورٹ)وفاق نے شادی کور ڈیم سے کلانچ کے مختلف ایریا میں پائپ لائن بچھانے کی منظوری دے دی،اسکیم پر ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت آئے گی،رواں سال دسمبر میں کام کی شروعات کا امکان تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ساحلی شہر پسنی کے دیہی علاقوں کو شادی کور ڈیم سے پانی کی فراہمی کے لئے منصوبے کی منظوری دے دی ہے،کلانچ کے مختلف علاقوں کو شادی کور ڈیم سے منسلک کرنے کے لئے طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی جس میں ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت آئے گی،بتایا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی گزارشات پر وفاقی حکومت نے پسنی کے دیہی علاقے کلانچ،جوئی،ڈاک،گرک دان،سردشت،دراوال،راحیلہ،کوڈیج،ناگی اور شکاری بازار سمیت دوسرے علاقوں کو شادی کور ڈیم سے پانی کی فراہمی کے لئے منصوبے کا آغازکردیا ہے ذرائع کے مطابق رواں سال دسمبر میں منصوبے پر کام کی شروعات ہونے کے امکانات ہیں،شادی کور ڈیم سے منسلک ہونے کے بعد کلانچ کے تقریباً 20ہزارایکڑاراضی کاشت کے قابل ہونگی اور کلانچ میں زرعی انقلاب آئے گا اور لوگوں کے پینے کے پانی کا مسئلہ بھی مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔


