مصر فرانس سے 4 ارب 50 کروڑ ڈالر میں 30 رافیل طیارے خریدے گا

انقرہ:مصر نے فرانس سے ساڑھے چار ارب ڈالر میں 30 رافیل لڑاکا جیٹ طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر، فرانس سے 30 رافیل جیٹ طیارے ساڑھے چار ارب ڈالر میں خریدے گا جس کے لیے دونوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے پر اتفاق کی تصدیق مصر کے وزارت دفاع نے بھی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں