آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 روزہ دوررے پر ریاض پہنچ گئے
ریاض:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 روزہ خیر سگالی دوررے پر ریاض پہنچ گئے۔آرمی چیف کا اعلی سعودی عسکری قیادت سمیت سفیر پاکستان جنرل بلال اکبر اور ڈیفنس اتاشی برگیڈئیر ہارون راجہ نے کنگ سلمان ائیر بیس پر استقبال کیا۔استقبال میں پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی سمیت ملٹری ڈیفنس اتاشی میجر جنرل عواد الزہرانی میں شامل تھے۔ دونوں ممالک کے مابین دفاعی، سیکیورٹی تعاون و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔عمرہ ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ، روضہ رسولؐ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ بھی جائیں گے۔
Load/Hide Comments


