باڑ منصوبے کی تکمیل سے سرحد پار آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،صوبائی وزیر داخلہ

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب سے متعلّق اعلی سطح اجلاس کا انعقاد ہوا اجلاس میں منقسم دیہات کے متاثرین کو معاوضہ، مشران کے ساتھ بات چیت اور گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے  فیصلوں پر عمل درآمد، علاقہ میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام اور چمن ماسٹر پلان پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا اجلاس میں منقسم علاقے کے لوگوں کو سولر ٹیوب ویلوں کی فراہمی بھی زیر غور آیا اجلاس کے شرکاء نے اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں باڑ لگانے،گاؤں کی آباد کاری کا بھی جائزہ لیاگیا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ارشد مجید،سدرن کمانڈ آفس کے برگیڈئر واجد،کمشنر کوئٹہ ڈویڑن اسفندیار کاکڑ، ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ طارق مینگل، و دیگر سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں و انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی وزیر داخلہ نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باڑ لگانے کے منصوبے کی تکمیل سے قانونی طور پر سرحد پار آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور بارڈر علاقوں میں مارکیٹوں کے قیام سے سرحدی علاقوں پر مقیم آبادی کو تجارت کا موقع ملے گا۔ خصوصاً نوجوانوں کو کاروبار اور تجارت کے بہتر مواقع میسر آئیں گے انہوں نے ڈپٹی کمشنر چمن کو ہدایت دی کہ سیٹلمنٹ کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کیے جائیں وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بارڈر ایریا میں سیٹلمنٹ سے متعلق مسائل کے حل کیلئیصوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے   وزیرداخلہ نے ژوب واقعے کے تناظر میں بات چیت کرتے ہوئے کہا  کہ پاک افغان بارڈر باڑ کا کام ہر صورت مکمل کیا جائے گا دہشت گردوں کے اس طرح کی  کاروائیوں سے ہمارے ارادے متزلزل نہیں ہو سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں