سریاب روڈ، پولیس کی فائرنگ سے فیضان جتک جاں بحق، کزن زخمی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر ) سریاب روڈ پر نجی کوچ ٹرمینل کے قریب پولیس ایگل اسکواڈ کی مبینہ فائرنگ سے سے گاڑی سوار جاں بحق جبکہ کزن زخمی ہو گیا مقتول کے ورثاء کی جانب سے سول ہسپتال میں احتجاج پولیس نے اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی
زرائع کے مطابق بدھ کی شب جتک اسٹاپ کے علاقے کے رہائشی فیضان اور شہزاد افطاری کے بعد گھر سے شہر کی طرف آئے اور واپس گھر جاتے ہوئے سریاب روڈ پر نجی کوچ ٹرمینل کے قریب پولیس کی مبینہ فائرنگ سے گاڑی میں سوار فیضان جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا کزن شہزاد زخمی ہوا لاش اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہسپتال میں ورثاء نے واقعہ کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ان کا موقف تھا کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو فوری طورپر پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے بصورت ہم میت کے ساتھ یہاں پر دھرنا جاری رکھیں گے پولیس نے نے موقع پر موجود اہلکاروں کو حراست میں لے لیا اور دوسری جانب موقف سامنے آیا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہے اگر اہلکار ملوث پائے گئے تو ان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اس سلسلے میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں