گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کے خط پر استعفیٰ دینے سے معذرت کرلی

اسلام آباد: گورنر بلوچستان کے استعفیٰ کا معاملہ لٹک گیا۔ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان نے وزیراعظم عمران خان کے خط پر استعفیٰ دینے سے معذرت کرلی۔گورنر بلوچستان کاکہناہیکہ صدر مملکت کہیں گے تو استعفی دوں گا۔آئینی طریقے سے معاملات چلنے چاہیے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب دورے سے واپسی پر نئے گورنر بلوچستان کا نام فائنل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔سنیٹر نصیب اللہ بازئی گورنر بلوچستان کے لئے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ گورنر بلوچستان کے لئے، فیض کاکڑ، ظہور آغاکے نام بھی زیر غور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں