قندھار میں سابق نیوز اینکر فائرنگ سے جاں بحق
قندھار:افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں وزارت خزانہ کے ملازم اور سابق نیوز اینکر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق افغانستان میں صحافیوں، سول سوسائٹی کے اراکین، حکومتی عہدیداروں اور ججز حالیہ مہینوں میں اس طرح کے حملوں میں نشانہ بن رہے ہیں۔صوبائی پولیس کے ترجمان جمال ناصر کے مطابق افغانستان کے بڑے نجی ٹی وی چینل طلوع نیوز کے سابق اینکر نعمت راوان کو جمعرات صبح گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


