کوئٹہ، ائیرپورٹ روڈ پر سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ روڈ پر بلیلی کے قریب سڑک حادثے میں ظفراللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا ہے جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں