ایران میں بھی بھارتی وائرس پہنچ گیا

نئی دہلی/ بیجنگ(انتخاب نیوز)بھارت میں مہلک وبا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، مزید 3ہزار 982 افراد ہلاک گئے، 4 لاکھ بارہ ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے،مودی کی آبائی ریاست گجرات کے ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان سے صورت حال سنگین ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا آوٹ آف کنٹرول، مزید 3 ہزار 982 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ مہلک وائرس کے ریکارڈ 4 لاکھ 12 ہزار 618 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔ بھارت بھر کے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کے فقدان سے صورتحال سنگین ہوگئی۔بھارت میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے سبب ہمسایہ ملک سری لنکا نے اپنی سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 15کروڑ 47لاکھ88ہزار266ہوگئی۔امریکہ 3کروڑ25لاکھ57ہزار440 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں