کوئٹہ،انجمن تاجران کا 8سے 16مئی لاک ڈاؤن مسترد،حکومت لاک ڈاؤن کا فیصلہ واپس لے

کوئٹہ؛مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے سینئر رہنماں سیف الدین نثار حاجی شراف خان سید فیض اللہ آغا حاجی حسام الدین حاجی ارمان خان اچکزئی حاجی عثمان بادیزئی حاجی شین گل عزیز اللہ پکتوی یض محمد داوی صدیق یوسفزئی سید حجت اللہ آغا اور دیگر رہنماں نے 8مئی سے 16مئی تک تاجر دشمن لاک ڈان مسترد کرتے ہوئے تاجروں کی اتحاد اتفاق بہادری اور ڈٹ جانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے عید کے دنوں میں تاجروں کی مشاورت کے بغیر مکمل لاک ڈان تاجروں کا معاشی قتل ہے وفاقی اور صوبائی حکومت سے تاجروں نے پہلے بھی کرونا وائرس کی آڑ میں معاشی قربانیاں دی ہے لیکن تاجروں کی معشیت پر ایک طرفہ فیصلہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے آج بلوچستان اور ملک بھر کے تاجروں نے اپنے اتحاد اتفاق جرات اور بہادری سے مکمل لاک ڈان کا فیصلہ مسترد کردیا جو خوش آئند ہے آئندہ بھی تاجروں کی معاشی قتل عام پر ایک آواز ہوکر کھڑے رہے گے تاجر ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے تاجروں کی مشاورت کے بغیر فیصلے ملک کیلئے نقصان دہ ہے حکومت کیساتھ اب وقت ہے کہ لاک ڈان کا فیصلہ واپس لیں چاند رات تک تاجروں کو 24گھنٹوں کاروبار کی اجازت دی جائے تاجر حکومت ایس او پیز اور کرونا وائرس سے بچا کے احتیاطی تدابیر خو اختیار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں