بولان،ایف سی چیک پوسٹ پرحملہ،3اہلکار جاں بحق ،ایک زخمی

کوئٹہ(انتخاب نیوز)مارگٹ،نامعلوم مسلح افراد ایف سی چیک پوسٹ پرحملہ،3اہلکار جاں بحق ،ایک زخمی تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے مارگٹ میں ایف سی کے چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کا چیک پوسٹ پر حملہ ،حملے میں ایف سی کے 3 اہلکار لانس نائیک حسین شاہ، سپاہی نعمان اور سپاہی فیصل جاں بحق اور ایک زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں حملہ گزشتہ شب ہوا جس کی تصدیق حکام نے خود کی ۔مارگٹ ضلع بولان کے علاقہ مچھ میں واقع ہے اور د ارالحکومت کوئٹہ سے 300 کلومیٹر دور واقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں