ایم این اے میرخان محمد جمالی کورونا کا شکار

اوستہ محمد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی کو کرونا وائرس ہو گیا، جن کے ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں آئسو لیٹ کر دیا گیا اور سب عزیز و اقارب اور خیر خواہوں اور عوام کو میر خان محمد خان جمالی کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی گئی ہے، قریبی ذرائع کے مطابق ان کی طبیعت بہتر ہے، اور انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں