نیب نے رانا ثناء اور جاوید لطیف کو طلب کرلیا
لاہور: نیب نے رانا ثناء اللہ کو 6 مارچ جبکہ میاں جاوید لطیف کو 13 مارچ کو طلب کرلیا۔ مسلم لیگی رہنماؤں کو نیب کی طلبی کے نوٹس موصول ہو گئے۔ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے رانا ثناء اللہ کو عدم تعاون اور سوالوں کے نامکمل جوا ب دینے پر دوبارہ طلب کیا ہے، مسلم لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی آڑ میں تفتیشی ٹیم سے مکمل تعاون نہیں کر رہے، مسلم لیگی رہنما نیب ٹیم کے سامنے با ضد ہیں کہ ان کے پراپرٹی کا تخمینہ خریداری کے وقت کے ڈی سی ریٹ کے مطابق لگایا جائے۔ذرائع کے مطابق قومی احتسامب بیورو لاہور نے رانا ثناء اللہ کے دیگر بیانات کی روشنی میں ان کے داماد اور دیگر اہل خانہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے
Load/Hide Comments