حکومت مد ت پوری کرے گی، بہتر کارکردگی نہ دکھانے پر بھوتانی سے قلمدان واپس لیا گیا، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی جام کمال خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے وہ اپنی بقیہ مدت کے دو سال تین ماہ وزیر اعلی رہیں گے حکومت جانے کے دعوی کر نے والے ایک وزیر کے استعفی کے علاوہ سب خاموشی ہے ان سے وزارات کسی عناد یہ نہیں بلکہ محکمہ بلدیات کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر لی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت اور اتحادی متحد ہیں سردار صالح بھوتانی نے محکمہ بلدیات میں بہتر کارکردگی نہیں دیکھائی اس لئے ان سے قلم دان واپس لیا گیا تاہم ان کی جانب سے حکومت سے ناراض وزراء کے استعفوں کی بات تاحال دعوی ہی ہے زمینی حقائق اس کے بر عکس ہیں ترجمان نے بتایاکہ لاک ڈاون کے باعث بلوچستان میں کیسز کی تعداد کم ہو رہی ہے گزشتہ روز 14 سو 66 ٹیسٹ کئے گئے اور 95 کیسز سامنے آئے جس کے بعد اب بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 5 فیصد ہے انھوں نے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاون کے تحت دکانیں اورمارکٹیں جمعرات وجمعہ کو بند رہیں گی جبکہ کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان بھر میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھول دئیے جائیں گے 24 مئی سے کوئٹہ میں صرف جامعہ بلو چستان میں تعلیم کا آغاز ہوگاایک سوال کے جواب میں ا نھوں نے کہاکہ بلوچستان میں انسداد کورونا کی ویکسی نیشن کاعمل بلا تعطل جاری ہے انھوں نے مزید بتایاکہ کل بلدیاتی نظام سے متعلق وزیر اعلی کی زیر صدارت اجلاس میں کووئٹہ کے چار نواحی علاقوں کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا جلد بلدیات انتخابات جلد از جلد کرائے جائیں گے انھوں نے کہاکہ مارے دور میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں بلکہ 2002 سے 2018 تک کی 17 سو اسکیمات کو پائے تکمیل تک پہنچایا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں