دنیا بھر سے 60 ہزار افراد حج کرسکیں گے، سعودیہ نے اجازت دے دی

سعودی عرب(انتخاب نیوز )سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 60 ہزار عازمینِ حج کو حجازِ مقدس آنے کی اجازت دے دی۔ کورونا کی وبا کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ مملکت کے باہر سے کسی غیرملکی کو سعودی عرب حج پر آنے کا موقع ملے گا۔عازمین حج کیلئے ویکسین کی شرط: سعودیہ چینی ویکسین بھی تسلیم کرے، پاکستان وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے بھی سعودی فیصلے کی تصدیق کی اور کہا کہ سعودی حکومت نے دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کی منظوری دے دی۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان سے کتنے عازمینِ حج سعودی عرب جاسکیں گے، اس بارے میں پاکستان کو بعد میں مطلع کیا جائے ا۔
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ 18 سال سے کم اور 60 سے زائد عمر کے افراد حج کیلئے نہیں جاسکیں گے جبکہ عازمین کو کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ سعودی عرب میں 3 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔واضع رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کیلئے کورونا یکسینیشن کی شرط کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے سعودی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں