ہمارے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے جسکے نتائج اچھے نہیں نکلیں گئے،سردار یار محمد رند
کوئٹہ: تحریک انصاف بلوچستان کے پارلمانی لیڈراور صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے جسکے نتائج اچھے نہیں نکلیں گئے صوبائی بجٹ سے ہمیں کوئی سروکار نہیں اور نہ ہی میں نے اپنے حلقے کیلئے کوئی سیکم دی ہے حالانکہ مجھے کہا گیا تھا کہ اپنے حلقے انتخاب کیلئے 45 کڑوڑ کی سکیمات دے دیں لیکن میں انکار کردیا کیونکہ گذشتہ سال کے بجٹ میں ہماری دی گئی سکیمات کا ایک روپیہ ریلیز نہیں کیا گیا تو نئے بجٹ میں سکیمات دینے کا کیا فائدہ صحافیوں کے ایک گروپ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا کہ ہم اصولوں پر کوئی سجمھوتہ نہیں کریں گئے وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ہمیں مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے حالانکہ بلوچستان میں ہم بلوچستان عوامی پارٹی کے سب سے بڑے اتحادی ہیں لیکن کسی بھی مسئلے پر مشاورت تو درکنار پوچھنے کی زحمت بھی نہیں کی جاتی حالانکہ سینٹ انتخابات میں ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ جو مسائل ہیں انہیں مل بیٹھ کر حل کیا جائے گا لیکن سینٹ انتخابات کے بعد نہ صرف وعدے بھلا دیئے گئے بلکہ ہمیں بھی بھلا دیا گیا سردار یار محمد رند نے کہا کہ ہم نے جو جام حکومت کیخلاف جو تحریک شروع کی ہے اس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گئے اگلے چند دنوں بہت سی چیزیں سامنے آنے والی ہیں جس سے عوام کو پتہ چل جائے گا کہ ہم کیا کرنے والے ہیں


