بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جدید براڈ بینڈکی منظوری
تربت (نمائندہ انتخاب) وفاقی کابینہ نے بلوچستان کے مختلف اضلاع کیچ، گوادر، پنجگور، کچھی، بولان، جھل مگسی، جعفرآباد، صحبت پور، نصیر آباد، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، زیارت، نوشکی، مستونگ، جدید براڈ بینڈ کی منظوری دی ہے، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دیرینہ اور توجہ طلب مسئلہ ہے جس کو حل کرکے وزیر اعظم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ تمام علاقوں کو ایک ہی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم اہلیان بلوچستان ان سے مزید امید رکھتے ہیں کہ وہ بلوچستان کو اس کا جائز حق دیں گے، انہوں نے کہاکہ رواں سال جون تک انشاء اللہ ان علاقوں میں نیکسٹ جنریشن براڈ بینڈ سروس شروع ہوجائے گی۔
Load/Hide Comments