کوئٹہ، مغربی بائی پاس پر ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کوئٹہ :کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز مغربی بائی پاس پر ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار محمد زمان ولد اللہ ڈنہ سکنہ مچھر کالونی بروری روڈ جاں بحق ہوگیا جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں