18 سال سے کم عمر کو سگریٹ بیچنے پر جرمانہ ہوگا
اسلا م آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 18 سال سے کم عمر کو سگریٹ بیچنے پر جرمانہ ہوگا اور لائسنس بھی منسوخ کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سگریٹ بیچنے والوں کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا،اسلام آباد میں چھوٹے اب سگریٹ نہیں خرید سکیں گے، 18 سال سے کم عمر کو سگریٹ بیچنے والے کوجرمانہ ہوگا اور لائسنس بھی منسوخ کردیا جائے گا۔ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کے مطابق نوجوان نسل کو سگریٹ نوشی سے ہر قیمت پر بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال ایکسائز کا ریونیو ٹارگٹ پانچ ارب اسی کروڑ تھا تاہم سات ارب روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کروا چکے ہیں۔
Load/Hide Comments