ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا جاری، اپوزیشن کی یکجہتی
کوئٹہ؛ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر کوئٹہ کے ریڈ زون کے باہر دھرنا دے دیا، اپوزیشن بھی یکجہتی کے لیے پہنچ گئی رات گئے تک دھرنا جاری رہا،، تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب ینگ ڈاکٹرز اور پیدامیڈیکس ایسوسی ایشن کی کابینہ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس نے شمع بردار ریلی نکالی اور ریڈ زون کے باہر فیاض سنبل شہید چوک پر دھرنادے دیا اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسر خان اور ترجمان ڈاکٹر رحیم بابر نے بتایا کہ ہم پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے جانے والے مقام پر شمعیں روشن کی ہیں حکومت کورونا کے مقابلے کیلئے بالکل سنجیدہ نہیں ہے ہمیں جو ماسک دئیے گئے وہ ٹیشو پیپر اور کاغذ سے بنائے گئے ہیں، ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس کی فراہمی کے حوالے وعدہ پورا نہیں کیا گیا،ڈاکٹروں پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکار وں کو بھی معطل نہیں کیا گیا، حکومت کی وعدہ خلافی کے خلاف ہم نے فیاض سنبل چوک پر دھرنا دیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے رات گئے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز پھر احتجاج کرنے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو معمول کے مطابق آلات دئیے جارہے ہیں جیسے ہی مزید آلات آئیں گے ہم انہیں فراہم کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ہمارے فرنٹ لائن ڈاکٹرز متاثر ہوں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا رات گئے تک دھرنا جاری رہا، اپوزیشن جماعتوں بی این پی اور پشتونخوامیپ کے رہنماؤں میر اختر حسین لانگو اور نصراللہ زیرے نے مظاہرین سے یکجہتی کی اور اپوزیشن کی جانب سے ان کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا