ذلفی بخاری کا ملک سے بھاگ جانا نیب کے منہ پر طماچہ ہے، پلوشہ خان

اسلام آباد:مرکزی رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہ اہے کہ ذلفی بخاری کا ملک سے بھاگ جانا نیب کے منہ پر طماچہ ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہاکہ سلطنت نیازییہ کے جعلی احتساب کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے، نیب غیر جانبدار ہے تو شہزاد اکبر وہاں کیا کر رہے ہیں۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہاکہ سندھ کے منتخب وزیراعلی سید مراد علی شاہ کا پنڈی میں احتساب ہو رہا ہے، نیب پیپلزپارٹی کے بذرگ رہنما سید قائم علی شاہ کو ہراساں کر رہا ہے، ممبر قومی سید خورشید شاہ دو سال سے نیب کے پاس یرغمال ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز چیئرمین نیب نے جعلی احتساب پر آرڈیننسی صدر سے شاباشی لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں