تمبو، مسلح افراد کی فائرنگ میں ایک شخص قتل 1 زخمی

تمبو:ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اورایک شخص کو زخمی کرکے فراربوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس تھانہ سٹی ایریا نزد دبئی ھوٹل کے قریب پرانی دشمنی کی بنا پر مو ٹر سائیکل سوار ملزمان نے ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کرکے علی نواز ڈومکی کو قتل جبکہ عطااللہ ڈومکی کو زخمی کر دیااور فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں