شہباز شریف کی جانب سے مستونگ کے ہسپتال کیلئے حفاظتی کٹس و بیڈ کی فراہمی خوش آئند ہے،نواب اسلم
مستونگ :مسلم لیگ(ن)کے مرکزی صدر و اپوزیشن لیڈر سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی رہنماء جمال شاہ کاکڑ کے توسط سے مستونگ کیلئے کورونا وائرس کے 35 حفاظتی کٹس ایم پی اے مستونگ و چیف آف سراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی کے حوالے کردیئے،اور آئیسولیشن وارڈ کیلئے دس بیڈ جلد فراہم کئے جائینگے،کورونا وائرس کے حفاظتی کٹس شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ کو فراہم کئے جائیں گے۔تاکہ ہسپتال میں کورونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹروں کو سہولیات فراہم ہو،اس موقع پر نواب محمداسلم خان رئیسانی نے میاں شہباز شریف کا خیر سگالی کے جزبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گڑی میں میاں شہباز شریف کی جانب سے مستونگ کے ہسپتال کیلئے عوام کی حفاظت کیلئے حفاظتی کٹس اور بیڈ کی فراہمی خوش آئند ہے، جس سے ہسپتال میں کورونا وائرس کے روک تھام اور علاج میں مدد گار ثابت ہونگے۔