حکومت تنہا قابو نہیں پاسکتی جب تک سماج کی جانب سے بھی تعاون نہ کیاجائے،قاسم سوری

کوئٹہ:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت عبادت ہے،اسلام نے انسانیت کی مدد کا درس دیا ہے،فیاض حسن سجاد ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت کا جذبہ قابل ستائش ہے،یہ بات انہوں نے فیاض حسن سجاد ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین محمد عثمان فیاض سے گفتگو کرتے ہوئیکی،فیاض حسن سجاد ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سیڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو شہریوں میں تقسیم کرنے کے لئے ڈیڑھ ہزار میڈیکیٹڈ ماسک اور ڈیڑھ سو سینٹائزرزدئے گئے،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت نے عوام کے لئے میگا ریلیف پیکج کا اعلان کیا جس پر عملدرآمد بھی شروع ہوگیا ہے جبکہ فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات کی جانب سے بھی مدد کا سلسلہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ فیاض حسن سجاد مرحوم صوبے کے سنیئر اور منجھے ہوئے صحافی تھیانہوں نے کہا کہ فیاض حسن سجاد مرحوم کے نام سے ویلفیئر ٹرسٹ کا قیام انتہائی قا بل ستائش ہے مرحوم کی صوبے کے لئیگرانقدر خدمات تھی مرحوم فیاض حسن سجاد نہ صرف طویل عرصہ صحافتی میدان میں سرگرم رہے بلکہ وہ سماجی خدمت کے جذبہ سے بھی سرشار تھیاس موقع پر فیاض حسن سجاد ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین محمد عثمان فیاض نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہمارا مشن ہے تمام معاشروں میں خدمت خلق انسانی اقدار کی بلند ترین صاف ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر کوئی بھی حکومت تنہا قابو نہیں پاسکتی جب تک سماج کی جانب سے بھی تعاون نہ کیاجائے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی معاشرتی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں ماسک اور سینتائزرز تقسیم کئے ہیں اور عوامی خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں