وندر پولیس کی کارروائی میں چوری شدہ گاڑی برآمد، 2ملزمان گرفتار
سونمیانی وندر:وندر پولیس کی کامیاب کارروائی، کراچی کے علاقے کورنگی سے چوری کی گئی گاڑی برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او وندر غلام اکبر شیخ نے پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے چوری کی گئی کار وندر سے برآمد دو افراد کو حراست میں لے لیاگیا، کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ سے 30 مئی 2021کو چوری کی گئی وندر پولیس نے کار میں نصب ٹریکنگ سسٹم کی مددسے کار کی تلاش جاری رکھی جسے وندر پولیس نے وندر کے دیہی علاقے سے برآمد کرکے دو افراد کو تحویل میں لیکر ان سے تفتیش شروع کردی زیرحراست افراد نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ ان کے پیسے مجاہد نامی شخص پر تھے جس نے پیسوں کے عوض میں ان کو مذکورہ کار فروخت کی ہے جس کے بارے میں ہمیں کوئی علم نہیں تھا کہ مذکورہ کار چوری کی ہے وندر سے حراست میں لیے گئے دونوں افراد مقامی قبائل سے تعلق رکھتے ہیں جن کے نام سلیم اور فیصل بتائے جاتے ہیں وندر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ان سے مزید تفتیش شروع کردی۔


