حیدرآباد، لڑکی کیلئے دوست نے دوست کو قتل کر دیا،ملزم گرفتار

حیدرآباد:اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کرنے پر دوست نے دوست کو قتل کردیا۔لڑکی کے معاملے پر دوست نے دوست ارشد قریشی کو خنجر کے وار کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے قاتل وجاہت شیخ کو گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقتول ارشد قریشی کا ثناء سے رشتہ طے تھا۔ وجاہت شیخ اپنے ساتھی ارشد قریشی کو دھمکیاں دیتا تھا کہ لڑکی کو چھوڑ دے، میری پسند ہے۔ گزشتہ شب وجاہت شیخ نے جی آو آر کالونی میں ارشد قریشی کو خنجر کے وار مار کر قتل کردیا۔پولیس نے مقتول کے بھائی محمد ارسلان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔پولیس کے مطابق قتل کی واردات کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں