کوئٹہ کسٹمز کی کامیاب کارروائی، کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد

کوئٹہ:کوئٹہ کسٹمز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑں روپے کاغیر ملکی سامان برآمد کرلی جن میں امریکن اور افغانی بادام بغیر چھلکے، ٹائرز اور خشک دودھ شامل ہیں۔ پیر کے روز کوئٹہ کسٹمز نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے کروڑں روپے کاغیر ملکی سامان برآمد کرلی جن میں امریکن اور افغانی بادام بغیر چھلکے، ٹائرز اور خشک دودھ شامل ہیں،تفتان، رکھنی اور لکپاس کے مقام پر کی گئی کارروائیوں کے دوران برآمد ہونے والا سامان اندرون ملک اسمگل کی جارہی تھی اسمگلنگ میں استعمال ہوے والی گاڑیوں کو بھی قبضے میں لیے لیا کاروائیاں چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان اور کلکٹر کسٹمز کوئٹہ عرفان جاوید کی ہدایات پر ڈپٹی کلکٹر اکبر جان، اسسٹنٹ کلکٹر تفتان باز گل،اور اسسٹنٹ کلکٹر رکھنی یوسف مری اور ٹیم نے کی۔ایف بی آر اور چیف کلکٹر نے اسٹاف کی کارروائی کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں