کورونا وائرس ،نوجوانوں کا جذبہ

تحریر : عظمت اللہ جانی
کوکی خیل قوم کے کچھ نوجوانوں نےایک اچھی نیت اور نیک ارادوں سے زوان کوکی خیل اتحاد تنظیم کا بنیاد رکھ دیا تھا اور عبوری سیٹ اپ تشکیل دیا گیا تھا. لیکن جسے ہی تنظیم کی بنیاد رکھی گئی تو تنظیم کے سامنے چند Burning Issues سامنے آگئے جس میں غیر قانونی بھرتیوں کا مسئلہ سب سے پیچیدہ اور سیرئیس مسئلہ تھا. تنظیمی دوستوں نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ ہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کردار ادا کرتے ہیں. ہم چونکہ ابتدائی مراحل میں تھے اور تنظیم کا مکمل ڈھانچہ موجود نہیں تھا تو میں نے دوستوں کو مشورہ دیا کہ پہلے تنظیم کو مکمل طور پر فنکشنل کریں گے پھر ایشوز کو اٹھائے گے لیکن دوستوں کے اصرار کے سامنے میں نے بھی ہتھیار ڈال دئیے اور مسئلہ پریس کانفرنس اور احتجاج سے ہوتا ہوا پشاور ہائی کورٹ تک پہنچ گیا اور ابھی بھی کورٹ میں ہے. اس مسئلے میں ہم اتنے الجھ گئے کہ باقی تنظیمی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں.
پھر بھی ہم نے کوشش کی تنظیم کا آئین مکمل کر دیا گیا. جھنڈا اور لوگو کے ساتھ ساتھ ممبرشپ کارڈ اور طریقہ کار فائنل مراحل میں تھا اور تنظیم کا اہم میٹنگ بلانے والے تھے ہمارا پروگرام تھا کہ ایگزیکٹیو باڈی کے اجلاس میں یہ سب چیزیں فائنل کریں گے اور 15 مارچ سے جمرود بازار میں ممبر سازی مہم کا آغاز کیا جائے گا جو بعد میں کوکی خیل کے ہر گاؤں تک پہنچائے گے اور پورے کوکی خیل کے ذیلی شاخوں میں ممبرشپ کرائی جائے گی.
پھر ہم ہر گاؤں میں الیکشن کے ذریعے کابینے تشکیل دے گے اور پورے علاقے میں 25 ذیلی کابینے تشکیل دے گے اور پھر مرکزی سیٹ آپ کیلئے الیکشن منعقد کیا جائےگا. ہمارا پلان تھا کہ 15 اپریل تک یہ سارا عمل مکمل ہوگا. اور تنظیم مکمل طور پر فنکشنل ہوجائے گا اور پھر ہم اس قابل ہوجائے گے کہ کوکی خیل کے مسائل حل کرنے کیلئے متاثر کن کردار ادا کریں گے.لیکن……
لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور کورونا کی وباء پھوٹ پڑی. اور ہماری ساری پلاننگ معطل ہوگئی.
اب بہت سے لوگوں کو یہ امید اور تمنا ہے کہ زوان کوکی خیل اتحاد اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے اپنا کردار ادا کریں تو ان سب کیلئے عرض ہے کہ ہمارے ساتھ اتنے وسائل نہیں ہے کہ ہم پورے کوکی خیل کے متاثرین کی مدد کر سکے البتہ یہ عرض ضرور کرتے ہیں کہ اگر کوئی ان متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور ان کے ساتھ افرادی قوت نہ ہو تو زوان کوکی خیل اتحاد کے تمام نوجوان رضاکارانہ طور پر ان تمام صاحب استطاعت لوگوں کی مدد کریں گے جو متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور ان کے ساتھ افرادی قوت نہ ہو.
اس کے علاوہ ہم اے سی جمرود اور ڈی سی خیبر سمیت ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو اپنی خدمات پیش کرنے کا اعلان کرتے ہیں جہاں پر بھی ان کو ضرورت ہو زوان کوکی خیل اتحاد کے نوجوان رضاکارانہ طور پر ان کے ساتھ ہر قسم کی خدمت کیلئے ہمہ وقت اپنی توانائیاں صرف کرنے کیلئے تیار ہیں. انشاءاللہ امید ہے کہ ہم کورونا کے اس امتحان کا مقابلہ کریں گے اور اللہ تعالی خصوصی فضل کے ساتھ ہمیں اس وباء سے نجات دلائے گے.
آخر میں تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اختیاطی تدابیر اپنائے اور اپنے اردگرد موجود غریب لوگوں پر نظر رکھیں اور اپنی استطاعت کے مطابق ان کے ساتھ مالی تعاون فرمائے. اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو. آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں