بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سلیم کھوسہ

ڈیرہ مراد جمالی: صوبائی وزیر بلوچستان میر سلیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کا بجٹ عوام دوست بجٹ ہو گا صوبے بھر کے تمام اضلاع کو یکساں طور پر ترقیاتی کاموں میں شامل کیا گیا ہے موجودہ بجٹ عوام کے عین مطابق ہو گا وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ہم عملی اقدمات پر یقین رکھتے ہیں موجودہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیئے جامع پروگرام واضع کیا جا رہا ہے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تعلیم صحت سماجی تحفظ اور دیگر سماجی محکموں کو اہمیت دی جا رہی ہے صوبے میں نئے اضلاع و ڈویژنوں کے قیام سے سروس ڈلیوری مالی و انتظامی امور کے انجام دہی میں بہتری آئے گی عوم کو تعلیم صحت و شہری سہولتیں ان علاقوں میں دستیاب ہو سکیں گی وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بلوچستان عوامی پارٹی اور مخلوط حکومت میں شامل اتحاری جماعتوں کا بھر پور اعتماد حاصل ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں ان تین سالوں میں بلوچستان میں جو ترقی ہوئی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ایک جامع حکمت عملی اور مکینزم کے ساتھ صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ جب سے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں حکومت بنی ہے موجودہ حکومت کی اولین کوشش رہی ہے کہ بلوچستان کو ترقی کی ایسی راہ پر گامزن کیا جائے جس سے منزل ایک خوشحال پر امن ترقی یافتہ صوبہ ہو جہاں عوام کو صحت تعلیم پینے کے صاف پانی روزگار کاروبار کی تمام سہولیات یکساں طور پر میسر ہوں حکومت یہ سہولیات عوام کو دہلیز پر فراہم کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج ہر شعبہ زندگی پر مرتب ہو رہے ہیں اور صوبے کے عوام ان تبدیلیوں کا خود بھی مشاہدہ کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں