اسلام آباد، بجلی بند ہونے سے 25 سکول کے بچے بے ہوش
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارہ کہو کے علاقے ملپور میں بجلی کی بندش اور گرمی سے سکول کے 25 بچے بے ہوش ہوگئے۔سخت گرمی کے باعث سکول کے کئی بچوں کی نکسیر بھی پھوٹ پڑی۔ سکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، آئیسکو حکام کو متعدد شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں ہوئی۔ سخت گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث سکول میں چھٹی دے دی گئی۔
Load/Hide Comments


