ہماری ہر کارکردگی پر اپوزیشن کی تنقید ان کی مجبوری ہے، شہباز گل

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت کے ہر اقدام پر تنقید کرنا اپوزیشن کی مجبوری سمجھیں۔ ہفتہ کو آئندہ مالی سال22۔ 2021 کے بجٹ پر ردعمل میں انہوں نے کہاکہ حکومت کے ہر اقدام پر تنقید کرنا اپوزیشن کی مجبوری سمجھیں، زیادہ تر لوگ اور تقریبا ہر طبقہ بجٹ سے مطمئن نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناقدین کو بھی کوئی ٹھوس وجہ اور دلیل میسر نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ریکارڈ مہنگائی اور کورونا کے باوجود عوامی بجٹ پیش کرنے پر فنانس ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں