لیاقت شاہوانی نے 2021-22 کے بجٹ کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ قرار دیا
کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے مالی سال 2021-22 کے بجٹ کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ قرار دیا وزیراعظم پاکستان عمران خان اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ عوام دوست بجٹ ہے جس میں ہر طبقہ کے لیے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پہلی مرتبہ تمام صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے جو خوش آئند ہے انہوں نے اس امر پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ بجٹ میں بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے وزیر اعظم پاکستان نے متعدد منصوبے بجٹ میں شامل کئے ہیں جن کی تکمیل سے صوبے کی پسماندگی میں کمی واقع ہو گی اور گزشتہ سالوں میں بلوچستان کو جس طرح نظر انداز کیا گیا ہے اس کی بھی تلافی ہو گی انہوں نے کہا کہ بجٹ میں قومی شاہراہوں کی توسیع سمیت دیگر منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی ہے جن کی تکمیل سے صوبے کے عوام کے معیار زندگی میں مذید بہتری آئے گی وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جنوبی بلوچستان کی ترقی کو خاص طور پر فوکس کیا ہے جہاں خطیر رقم سیمتعدد منصوبے شروع کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں روزمرہ کی اشیاء خوردو نوش پر خصوصی سبسڈی دی گئی ہے جس سے مہنگائی پر قابو پایا جاسکے گا اور عوام خوشحال زندگی بسر کر سکیں گے.


