موجودہ حکومت نے بجٹ میں الفاظ کا ہیر پھیر کیا، راجہ پرویز اشرف

فیصل آباد /مکو آنہ :سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان اور اسکے نااہل کھلاڑی ناکام ہو چکے ہیں،موجودہ حکومت نے بجٹ میں الفاظ کا ہیر پھیر کیا ہے،حکومت کی کوئی حیثیت نہیں ہے،عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی دعویدار تبدیلی سرکار ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے جڑانوالہ آمد پر سابق ایم پی رائے شاہجہان کھرل کے آبائی گاں جا کر ان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بجٹ میں الفاظ کا ہیر پھیر کیا ہے موجودہ حکومت کی کوئی حیثیت نہیں ہے ہمارے دور میں بجلی کا یونٹ چار روپے کا تھا جو کہ اب 20 روپے سے تجاوز کر گیا ہے کہاں گئی وہ ایک کروڑ نوکریاں پچاس لاکھ گھر قرضے نہیں لیں گے بجلی سستی کر دیں گے، عمران خان نے الیکشن کے دوران کہا تھا کہ اگر بجلی کی قیمت بڑھے وہ سمجھو وزیر اعظم چور ہے حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے وہ سب جھوٹے تھے اور ان کی تکمیل ناکام ثابت ہوئی ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کپتان اور اس کے نااہل کھلاڑی ناکام ہو چکے ہیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی دعویدار تبدیلی سرکار ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ملکی تاریخ میں ریکارڈ قرضے حاصل کئے گئے حکومتی وزیر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی خاطر جھوٹ بول رہے ہیں ملک میں لاقانونیت بے روزگاری میں اضافے کے باعث عوام خود کشیوں پر مجبور ہو چکی ہے پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے عوام نے تبدیلی سرکار کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے جیالے متحد ہیں تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو روزگار دینے کی بجائے ان کے سروں سے چھت چھین لی ہے عوام موجودہ حکومت سے نجات چاہتی ہے پیپلز پارٹی کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کے خاتمہ کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں موجودہ حکومت ریت کی دیوار ہے خود ہی گر جائے گی، سلیکٹڈ حکمران ٹولے نے ناکام پالیسوں کی بدولت ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے حکومت کی کوئی سمت نہیں اڑھائی سال گزر جانے کے باوجود نااہل ٹولے کو ابھی تک سمجھ نہیں آئی ہے حکومت کی صف میں شامل آٹا چینی چوروں نے عوام کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا ہے راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ جیالے تیاریاں شروع کر دے حکومتی کشی آخری ہچکولے کھا رہی ہے ہم نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفہ کو لیکر نکلنا ہے اور پنجاب کے ہر گھر میں پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرانا ہے پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی خاطر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور دوبارہ برسر اقتدار آ کر عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے گی پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں عوامی سیاسی جماعت ہے اور دیرینہ کارکنان پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں