تین ماہ میں اشیاء کی قیمتیں آدھی سے بھی کم ہوگئیں، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ چند کے دوران روز مرہ استعمال اشیا کی قیمتیں آدھی سے بھی نیچے آگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہ افراط زر کی شرح میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے، رواں ہفتے ہفتہ وار ایس پی آئی کم ہوکر 8.2 فیصد ہوگیا ہے۔اسد عمر نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جنوری کے وسط میں گزشتہ سال کی مقابلے میں ایس پی آئی 20 فیصد پر تھا جبکہ روز مرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں گزشتہ تین ماہ میں آدھی سے بھی کم ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں