ایک طرف آئی ایم ایف شرائط نہ ماننے کا دعوی دوسری طرف قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہیں، شیری رحمن
اسلام آباد:نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایک طرف آئی ایم ایف شرائط نہ ماننے کا دعوی دوسری طرف قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک طرف آئی ایم ایف شرائط نہ ماننے کا دعوی کرتے ہیں، دوسری طرف قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت میں آ کے پیٹرول لیوی ختم کرنے کے دعویدار تھے، اب اس مد میں 610 ارب حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی بجٹ کو رشوت کہتے تھے، اس سال اپنے ناراض ارکان میں 900 ارب ترقیاتی بجٹ بانٹے گئے۔
Load/Hide Comments


