کوئٹہ کے سول اور بی ایم سی ہسپتالوں کے سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ: کوئٹہ کے سول اور بی ایم سی ہسپتالوں کے سربراہان کو تبدیل کر کے محکمہ صحت رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی،بدھ کو سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان نور الحق بلوچ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر اربا ب کامران اور بی ایم سی کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر کمالان گچکی کا تبادلہ کرکے دونوں افسران کو محکمہ صحت رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ دونوں ہسپتالوں کے نئے سربراہان کا اعلان نہیں کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں