جیکب آباد، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، شہر تاریکی میں ڈوب گیا

جیکب آباد:جیکب آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، شہر تاریکی میں ڈوب گیا، دس گھنٹے کا طویل بریک ڈاؤن شہری پریشان تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گزشتہ شب تیز ہوا ؤں کے ساتھ ہونے واالی بارش سے شہر کے راستے گلی محلے تالاب بن گئے بلدیہ آفیس، واپڈا آفیس سمیت دیگر دفاتر میں بارش کا اپنی تالاب کی صورت میں جمع ہو گیابارش شروع ہوتے ہی بجلی بند ہو گئی اور شہر تاریکی میں ڈوب گیا، جیکب آباد میں دس گھنٹے بجلی کا طویل بریک ڈاؤن کیا گیا جس کے باعث شہری پریشان ہو گئے اور بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، رابطے پر گرڈ حکام نے بتایا کہ سیپکو لائین سپریڈنٹ کی کلیئرنس نہیں ملی کلرئیرنس ملنے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کی بجلی بحال کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں