پاکستان میں قصداً بے یقینی کی صورتحال کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ:مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ نے ملک میں سیاسی انتشار اور بے چینی بے روزگاری مہنگائی کرپشن پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو قصداً بے یقینی والی صورتحال کی طرف دھکیلا جارہاہے عوام کو زندگی کی تمام بنیادی ضرورتوں سے محروم کیا گیا ہے بے روزگاری بے یقینی مہنگائی کرپشن اس کی مثال بنادی گئی ہے غریب اور سفید پوش آدمی کی زندگی برباد کردی گئی ہے مہنگائی،گیس بجلی،پیٹرول، ڈیزل کھانے پینے کے اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں تقریرکرنے سے روکنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں بھائی پاکستان میں مسلم لیگ(ن) کے سوا دوسرا کوئی آپشن ہی نہیں ہے شہباز شریف کے جراتمندانہ خطاب نے پورے مسائل کی نشاندہی کی ہے کیونکہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کی نگاہیں مسلم لیگ (ن) کی طرف دیکھ رہی ہے اور جتنی ترقی مسلم لیگ (ن) کی دور حکومت میں پاکستان نے کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے مسلم لیگ (ن) ایک حقیقت ہے اور ایک اصل جماعت ہے اور ایک اہل جماعت کا کردار ادا کرتی چلی آرہی ہے اور آخر تک ادا کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں