تمبو: گندم کی تیار فصل میں اچانک آگ لگنے سے 32ایکڑ گندم جل کرراکھ بن گئی
تمبو:تحصیل تمبو کے علاقے میں گندم کی تیار فصل میں اچانک آگ لگنے سے 32ایکڑ گندم جل کرراکھ بن گئی فائرنگ برگیڈ علاقے میں نہ ہونے کے سبب گندم کو نہ بچایا جاسکا تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود میں زمیندار اللہ ڈٹہ مری کی زمین میں کاشت کی گئی گندم میں اچانک آگ لگ گئی جس کے سبب 32ایکڑ پر کاشت کی گئی لاکھوں روپے کی گندم جل کرراکھ بن گئی اطلاع ملنے پر انتظامیہ تو پہنچ گئی مگرقریبی علاقے میں فائربرگیڈ نہ ہونے کے سبب گندم کی فصل کو نہ بچائی جاسکی زمیندار اللہ ڈتہ مری نے اس حوالے سے بتایا کہ گندم میں اچانک آگ لگی جس کو ہمارے بزگروں اور علاقہ مکنیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بچھانے کی کوشش کی مگر آگ نے پوری تیار فصل کو راکھ بنادیا انہوں نے بتایا کہ ہم نے اور ہمارے بزگروں نے گندم کا بیج،کھاد اور زہر ادھار پر لے رکھی تھی مگر فصل جل جانے کے سبب اب ہم نان شبینہ کے محتاج ہوجائیں گے ہمارے نقصانات کے لئے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت اقدامات کرتے ہوئے ہماری مالی مدد کرے۔